سمبڑیال دو افراد کا قتل لواحقین کا چونک میں نعشیں رکھ کر احتجاج

aZaAd rEpOrTeR
0

 سمبڑیال/ دوہرا قتل





گذشتہ رات سمبڑیال میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ میں دونوجوانوں کو گولیاں مار دی گئی جن کی نعشیں ائیرپورٹ روڈ فضل پورہ جانے والے راستے کے قریب سے ملیں ،صبح کے وقت اطلاع ملنے پر لواحقین نے نعشوں کو اٹھا کر چوک موڑ سمبڑیال پر رکھ کر روڈ بلاک کر دی اور ملزمان کی گرفتاری تک روڈ کھلونے سے انکار کر دیا،بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا ۔ 27 سالہ عمر یعقوب خان کا تعلق سمبڑیال کے محلہ غوث پورہ اور 33 سالہ فراز چیمہ کا تعلق سمبڑیال کے محلہ کرم آباد سے ہی ہے جنہیں چہرے اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جاری ہے جلد ملزمان گرفتار کر لیں گے۔

Post a Comment

0 Comments
Post a Comment (0)
To Top