سمبڑیال (آزاد رپورٹر ) سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے سمبڑیال شہر میں 18
سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس اپنے روایتی طرز عمل کو برقرار رکھتے ہوئے واردات کے بعد جائے وقوعہ پر
پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق چک ملوکہ میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان ذیشان جاں بحق ہوگیا۔
ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ملزمان باآسانی موقع سے فرار ہو گئے تاہم تھانہ ائیر پورٹ کی پولیس نے واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی
کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جیسے ہی
انہیں تفتیش میں کوئی خاطر خواہ برتری ملے گی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔